بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں بوسنیا ہرزیگووئنیا کے سفیر ثاقب فورک کی الوداعی ملاقات

Published On 15 June,2023 10:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں بوسنیا ہرزیگووئنیا کے سفیر ثاقب فورک نے الوداعی ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں پاکستان اور بوسنیا ہرزیگوینیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور بوسنیا ہرزیگوینیا کے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاکستان میں قیام کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اضافے کیلئے ثاقب فورک کی خدمات کو سراہا۔