بغداد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور عراق برادرانہ تعلقات کو شراکت داری میں تبدیل کرنا ہوگا۔
پاک عراق بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان اور عراق کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان زراعت اور آبی وسائل کے شعبوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں، دفاعی پیداوار اور مواصلاتی رابطوں کو فروغ دینا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اس موقع پر پاکستانی وزیر خارجہ اور عراقی قیادت کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور دونوں ملکوں کی تاجر برادری کے لیے آسان ویزہ رجیم پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ زائرین کی سہولت کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر بات چیت جاری ہے، عراقی حکام نے نجف میں قونصلیٹ کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔