عمان: (ویب ڈیسک) شام نے اردن اور عراق کے ساتھ اپنی سرحدوں سے منشیات کی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے.
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے 12 سالہ تنازعے کے خاتمے کے لیے اردن کے دارالحکومت عمان میں ایک تاریخی اجلاس ہوا جس میں خلیجی ممالک بشمول شام کے سفارت کاروں نے شرکت کی۔
شام، مصر، عراق، سعودی عرب اور اردن کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی جس میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ کس طرح شام کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لایا جائے۔
اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شرکا ممالک کے سفارتکاروں نے لاکھوں بے گھر شامیوں کی رضاکارانہ وطن واپسی کے راستوں کی آسانی اور شام کی سرحدوں سے منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے مربوط کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔