عراق عدم استحکام کی لہر کو ختم کرے، اقوام متحدہ

Published On 03 February,2023 07:01 pm

نیویارک: (ویب ڈیسک) عراق کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی جینین ہینس پلاسچارٹ نے عراق کے سیاسی طبقے پر زور دیا کہ وہ موجودہ ماحول سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عدم استحکام کو ختم کریں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت کی تصدیق سے ملک کے اہم مسائل کو ساختی طور پر حل کرنے کا موقع ملے گا۔ یہ سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے کہ سیاسی جماعتیں اور دیگر عناصر ملک کے مفاد کو سب سے زیادہ ترجیح دیں۔

2003 میں امریکی زیرقیادت اتحاد کے حملے کے بعد سے عراق سیاسی افراتفری کی لپیٹ میں ہے، جس امن اور جمہوریت کا واشنگٹن نے وعدہ کیا تھا ابھی تک اسے پورا نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عراق پر چڑھائی کیلئے امریکا نے جھوٹے ثبوت دئیے: سابق فرانسیسی وزیر دفاع کا انکشاف

ایک عالمی شماریاتی ڈیٹابیس کے مطابق 2003 سے 2021 تک، تقریباً 209,000 عراقی شہری جنگوں اور پرتشدد تنازعات میں ہلاک ہوئے جبکہ تقریباً 9.2 ملین عراقی مہاجر بن گئے یا اپنا وطن چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔

 

Advertisement