عراق کے عالمی کتب میلے میں 8 لاکھ کتابیں نمائش کیلئے پیش

Published On 12 December,2022 07:13 am

بغداد : (ویب ڈیسک ) عراق کے دارالحکومت بغداد میں عراقی فلسفی ہادی الاوی سے موسوم عالمی کتب میلے میں کتابوں کی نمائش کامیابی سے جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں برس کے کتب میلے کو عراقی فلسفی، مورخ اور ماہر لسانیات ہادی الاوی سے موسوم کیا گیا ہے جبکہ کتب میلے میں 8 لاکھ کتابیں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں۔

کتب میلے کے دوران نمائش کیلئے پیش کی جانے والی کتابوں کے مصنف اپنی دستخط شدہ کتابیں تقسیم کریں گے، شاعری پڑھی جائے گی اور فن پاروں کی نمائش بھی ہو گی۔

رپورٹس کے مطابق بغداد میں منعقدہ کتب میلے میں 6 لاکھ سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے جبکہ 20 ممالک کے 350 ناشرین حصہ لے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ عراق کے وزیراعظم محمد شیعہ السوڈانی نےعراقی دارالحکومت بغداد میں عالمی کتب میلے کا افتتاح 7 دسمبر کو کیا تھا جو کہ 18 دسمبر تک جاری رہے گا۔
 

 

Advertisement