بغداد: (دنیا نیوز) عراق نے جنوبی بندرگاہ کو ترکیہ سے جوڑنے کیلئے 17 بلین ڈالر کے منصوبے کا آغاز کر دیا۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی کا کہنا تھا کہ جنوبی ساحل پر گرینڈ فاؤ پورٹ کو ریل اور سڑک کے ذریعے ترکیہ سے جوڑا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نہر سویز کے مقابلے میں عراق کو ایشیا اور یورپ کیلئے ٹرانزٹ حب میں تبدیل کیا جائے گا۔