بلاول بھٹو کی شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار پر حاضری

Published On 06 June,2023 09:09 am

بغداد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار پر حاضری دی۔

بلاول بھٹو کا شیخ عبدالقادر جیلانی کی درگاہ کے سجادہ نشین شیخ خالد عبدالقادر المنصور الجیلانی نے استقبال کیا، وزیر خارجہ کے لیے شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار کی نئی جالی کو خصوصی طور پر کھولا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور چادر چڑھائی، وزیر خارجہ کو درگاہ کے سجادہ نشین شیخ خالد عبدالقادر نے مزار کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا۔

Advertisement