بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں

Published On 14 June,2023 10:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنماؤں نے بھی بلاول ہاؤس میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پیپلز پارٹی میں حال ہی میں شمولیت اختیار کرنے والی پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے ثانیہ کامران، سابق ایم پی اے پرویز رفیق، نیلم جبار، میاں ایوب، ذیشان شامی اور احسن رضوی نے بھی بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔