اوکاڑہ: ( دنیا نیوز) اوکاڑہ میں ٹریفک حادثے کے دوران ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل بہاولنگر جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں سکھ پور کے قریب دیپالپور روڈ پر افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ٹریکٹر ٹرالی نے وین کو ٹکر دی ماری، جس کے نتیجے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل عاصم حنیف موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔
ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل پروموشن کورس مکمل کر کے لاہور سے واپس پاکپتن آ رہے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے۔