گوادر: (دنیا نیوز) اورماڑہ کے ساحل پنجگ ایریا میں سمندر کی لہروں کے ساتھ آنے والی ایک کشتی سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
لیویز نے بتایا ہے کہ لاشیں کشتی میں مچھلیاں رکھنے کے فائبر کے ٹینک میں پڑی ہوئی تھیں، لاشوں کو تحصیلدار اورماڑہ نے پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے لاشیں شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہیں، ایک لاش کے پاس سے ATM کارڈ ملا جس پر نام عبدالحکیم پناہ لکھا ہوا تھا، اے ٹی ایم کارڈ ایرانی بینک کا ہے۔
حکام نے بتایا کہ خدشہ ہے کہ کشتی میں سوار افراد ایرانی ہیں جو بیپرجوائے سمندری طوفان میں پھنس گئے، دونوں افراد نے جان بچانے کیلئے کشتی میں رکھے مچھلیوں کے ٹینک میں پناہ لی ہو گی، سمندر کا پانی کھارا ہونے سے لاشیں خراب ہو گئی ہیں، دونوں میتوں کی نماز جنازہ ادا کر کے امانتاً سپرد خاک کر دیا گیا۔