کوئٹہ: ( دنیا نیوز ) بلوچستان ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹرز اور دو ترجمانوں کی تقرری کے خلاف آئینی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اورجسٹس عامر رانا پر مشتمل بینچ نے دائر درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران درخواست گزار نے اپنے دلائل مکمل کئے اور عدالت میں حکومت کی جانب سے دستاویزات پیش کی گئیں۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وزیراعلیٰ کے لئے تقریبا 30 کوآرڈینیٹرز اور 2 ترجمانوں کی تقرری وسائل کا ضیاع ہے۔