کوئٹہ: (دنیا نیوز) این ای سی اجلاس میں شرکت پر بلوچستان کے صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نور محمد دمڑ سے محکمہ کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔
بلوچستان حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے چیف سیکرٹری کی خدمات واپس لینے کے لئے وزیراعظم کو مراسلہ بھجوا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مالی سال 2023-24 کیلئے 2700 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی منظوری
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے وفاق کے صوبہ بلوچستان سے ناروا رویہ کے باعث بطور احتجاج اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا۔
وزیراعلیٰ کی جانب سے این ای سی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے اعلان باوجود صوبائی وزیر نور محمد دمڑ اور چیف سیکرٹری نے وزیراعلیٰ کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے اجلاس میں شرکت کی تھی۔