بلوچستان حکومت کی جانب سے عید الفطر پر قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی کمی

Published On 19 April,2023 09:18 am

کوئٹہ : (ویب ڈیسک ) بلوچستان حکومت نے عید الفطر پر قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان حکومت نے عید الفطر پر قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی کمی کر دی ہے ۔

قیدیوں کی سزا میں کمی کی سمری کی منظوری وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے دی تھی ۔

جاری اعلامیہ کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے قیدیوں کی سزا میں دی جانے والے رعایت کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیو ں پر نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :عیدالفطر کے موقع پر صدر مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی کمی کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ روز عیدالفطر کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دی ہے۔

 

Advertisement