وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ میں گرین بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

Published On 28 March,2023 10:48 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں گرین بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے گرین بس سروس کے حوالے سے اہم فیصلہ لیتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان کو کوئٹہ میں تین ماہ میں بس سروس شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ گرین بس سروس کوئٹہ کے شہریوں کو باوقار سفری سہولت فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سریاب روڈ کی توسیع اور تعمیر مئی تک مکمل کی جائے گی، سریاب روڈ سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے بھی بہت جلد مکمل کر لیے جائیں گے۔
 

Advertisement