بارش برسانے والا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل

Published On 27 March,2023 07:10 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بارش برسانے والا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہو گیا، بارش کے اس سلسلے سے کوئٹہ سمیت صوبے کے متعدد اضلاع میں بارشیں ہوں گی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشیں 28 مارچ سے 31 مارچ تک ہو سکتی ہیں، چاغی، پشین، بارکھان، زیارت، ہرنائی، خضدار، قلات، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں بارش متوقع کوئٹہ: کوہلو، ڈیرہ بگٹی، چمن، پنجگور، گوادر، لسبیلہ اور لورالائی میں بھی بارشیں ہونگی۔

متعدد اضلاع میں موسلا دھار بارش سے سیلابی صورتحال بھی پیدا ہونے کا خدشہ ہے، طوفانی بارش اور سیلابی صورتحال سے کچے مکانات، باغات اور فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Advertisement