اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہریارآفریدی کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
پولیس نے شہریار آفریدی کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، پولیس کی جانب سے شہریار آفریدی کا فوٹوگریمیٹک ٹیسٹ کرانے پر مزید جسمانی ریمانڈ مانگا گیا تھا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور شہریار آفریدی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔