پشاور: (دنیا نیوز) دورہ پشاور پر موجود صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر خیبرپختونخوا غلام علی، نگران وزیراعلیٰ اعظم خان اور صوبائی کابینہ کے ممبران نے ملاقات کی۔
ملاقات میں خیبر پختونخوا کے اعلیٰ تعلیم کے شعبے اور جامعات سے متعلق مسائل پر گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ٹیکنالوجی سے خیبرپختونخوا کی جامعات گریجویٹس کی تعداد میں اضافہ کر سکتی ہیں، خیبر پختونخوا کی جامعات آن لائن تعلیم کے حجم میں اضافہ كریں۔
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) June 22, 2023
انہوں نے کہا کہ جامعات زیادہ تعداد میں ہنر مند افرادی قوت پيدا کرنے کیلئے مختلف شفٹیں شروع کریں، جامعات مالی مسائل کے حل اور تحقیقی گرانٹس کیلئے گرانٹ سپیشلسٹ کی خدمات حاصل کریں۔