اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف عارف نے پاکستانی سپیشل اولمپکس ٹیم کو برلن سپیشل اولمپکس میں شرکت پر مبار کباد پیش کی اور کہا کہ خوشی ہے خصوصی افراد بھی کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سپیشل اولمپکس ٹیم نے پہلے بھی میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، خصوصی افراد کو صحت، تعلیم، روزگار، کھیلوں میں اپنا نام پیدا کرنے کا موقع دینا ہوگا۔
صدرمملکت نے کہا کہ ایسے بچوں کو عام بچوں کے ساتھ سکولز میں تعلیم دینے کی ضرورت ہے، خصوصی افراد کو ہنر اور نوکریاں فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔