لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ہمایوں اختر نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ہمایوں اختر نے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہمارے خاندان کا پاک فوج سے لازوال تعلق قائم ہے، شہید اختر عبدالرحمان جس فوج کے جرنیل تھے اس پر ہمیں فخر ہے اور ہمیشہ رہے گا، ہمارے شہداء کا لہو اور قربانیاں یہ قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: غلام سرور خان نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
انہوں نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات نے پوری قوم کی طرح ہمارے خاندان کو بھی انتہائی افسردہ کیا، شہداء کی یادگاروں کو جو نقصان پہنچایا گیا شہید کی اولاد ہونے کے ناطے میرے لیے شدید باعث رنج تھا اور اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔
ہمایوں اختر نے مزید کہا ہے کہ ان حالات میں میرے لیے تحریک انصاف کے ساتھ تعلق جاری رکھنا ممکن نہیں رہا اور پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، پاکستان کی قوم نے ہمیشہ افواج پاکستان کا بے انتہا احترام کیا ہے، قوم اور اس کے محافظوں کا یہ محبت بھرا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔
قیام پاکستان سے لے کے آج تک ہمارے خاندان کا پاک فوج سے لازوال تعلق قائم ہے اور شہید اختر عبدالرحمن جس فوج کے جرنیل تھے اس پر ہمیں فخر ہے اور ہمیشہ رہے گا. ہمارے شہداء کا لہو اور قربانیاں یہ قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی.
— Humayun Akhtar Khan (@HumayunAkhtarK) June 22, 2023
مئی 9 کے واقعات نے پوری قوم کی طرح ہمارے خاندان کو بھی…