لندن: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف کو بتایا کہ پاکستان نے تمام شرائط پوری کر دی ہیں، اب پروگرام بورڈ میں جا کر منظور ہونا چاہئے، دعا کریں آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات جلدی طے پا جائیں۔
وزیراعظم شہباز شریف پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ ایون فیلڈ پہنچ گئے، ایون فیلڈ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ فرانس کا دورہ کیا وہاں کلائمیٹ کانفرنس میں شرکت کی دعوت تھی۔
انہوں نے کہا کہ ماحولیات کے حوالے سے کانفرنس میں ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات ہوئی، ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات بڑی خوشگوار رہی، ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ ملٹری کورٹ کے حوالے سے سپریم کورٹ کے نوٹس کا علم ہے۔