نذر محمد گوندل کا بھی تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان

Published On 27 June,2023 01:10 pm

منڈی بہاؤالدین: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے بھی تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

نذر محمد گوندل کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہوں اور پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے، اداروں کے ساتھ تصادم کی سیاست پر یقین نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت منفی سیاست کر رہے ہیں جو ملکی مفاد میں نہیں، لہذا میں پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے کئی رہنما اور اراکین اسمبلی گزشتہ دنوں کے دوران پارٹی سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔