پشاور: (دنیا نیوز) پشاورمیں عید قربان پر کھالیں اکٹھی کرنے اور کیمپ لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی جبکہ امن و امان کے قیام کے لیے سکیورٹی پلان بھی تیار کر لیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی، اس سلسلہ میں مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ بغیر این اوسی کیمپ لگانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اللہ کا حکم ہے تمام مسلمان متحد ہو کر رہیں اور تفرقے میں نہ پڑیں: خطبہ حج
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ شہر میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال اور کھالیں جمع کرنے کے لئے پوسٹرز اور بینرز آویزاں کرنے پر پابندی ہو گی
پشاور پولیس نے عید الاضحیٰ کےلئے خصوصی سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی، امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں، عید الاضحیٰ کے دوران 4 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔