کراچی: ناردرن بائی پاس کی منڈی عید سے ایک دن قبل ہی تقریباً خالی

Published On 28 June,2023 08:23 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں عید قربان سے ایک روز پہلے ہی ناردرن بائی پاس پر لگنے والی مرکزی منڈی تقریباً خالی ہوگئی۔

منڈی میں مختلف علاقوں سے آئے اکثر بیوپاری جانور بیچ کر آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں لگنے والی عارضی منڈیوں میں رونقیں عروج پر ہیں، مویشی منڈیوں میں آج سودوں میں تیزی کا امکان ہے۔