راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں آئی ایم ایف معاہدہ ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہو جائے گا اور 300 ارب روپے کے مزید ٹیکس غریب پر مسلط کردئیے جائیں گے۔
ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل پھر بھی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کی ایک قسط لیکر آئے تھے مگر اسحاق ڈار ڈالر 200 پر لائے اور نہ معیشت کو تباہی سے بچا سکے۔
آئندہ48گھنٹوں میںIMFکےہونےیا نہ ہونےکافیصلہ ہوجائےگااور300ارب روپےکےمزید ٹیکس غریب پرمسلط کردیےجائیں گےمفتاع پھر ایک قسط لےآیاتھاڈارنہ ڈالرکو200پرلایانہ معشیت کوتباہی سےبچایاقوم کی سیاسی تقدیرکےفیصلےلندن اوردبئی میں ہوتےہیں کیونکہ انکی جائیدایں اولادیں بنک بیلنس لندن دبئی میں ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 28, 2023
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قوم کی سیاسی تقدیر کے فیصلے لندن اور دبئی میں ہوتے ہیں کیونکہ ان کی جائیدایں، اولادیں، بینک بیلنس لندن دبئی میں ہیں، انہوں نے ایک چہرے پر کئی چہرے سجا رکھے ہیں جو کہ عوام میں نفرت کا نشان ہیں۔
انہوں نےایک چہرے پرکئی چہرےسجارکھے ہیں یہ عوام میں نفرت کانشان ہیں پہلی دفعہ حج کاپوراکوٹہ بھی استعمال نہیں ہوانگران حکومت الیکشن ہونےنہ ہونےسیٹوں کی ایڈجسمنٹ دبئی میں کررہےہیں پاکستان کومنی لانڈرنگ کےلیےرکھاہواہےقومی اثاثےلیزپرغریب مہنگائی کی بھینٹ پراوریہ بےساکھیوں کےسہارے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 28, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ پاکستان کو منی لانڈرنگ کے لیے رکھا ہوا ہے، قومی اثاثے لیز پر، غریب مہنگائی کی بھینٹ پر اور یہ بےساکھیوں کے سہارے ہیں جب کہ یہ گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہیں۔
یہ گیٹ نمبر4کی پیداوارہیں نہ اہلیت ہےنہ صلاحیت ہے آنےوالے الیکشن میں پنجاب پانی پت کامیدان ثابت ہوگا ہائیکورٹ کو کل بتایا گیا کہ صرف اسلام آبادمیں میرے خلاف7 FIR ہیں تین دفعہ میری گاڑیاں گھرسے اٹھاکرلےگئےعدالت کے حکم کےباوجودپولیس واپسی سے انکاری ہے ملک نہیں عوام ڈیفالٹ ہوگئی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 28, 2023
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے الیکشن میں پنجاب پانی پت کا میدان ثابت ہو گا، ہائیکورٹ کو کل بتایا گیا کہ صرف اسلام آباد میں میرے خلاف 7 ایف آئی آر درج ہیں۔