کراچی: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے آج حافظ نعیم کا پی آر او بننے کا باظابطہ اعلان کر دیا ہے، دونوں کو مبارک ہو۔
مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حیرت یہ ہے الیکشن کمشنر کو پیپلز پارٹی کا اتحادی ہونے کا وہ شخص طعنہ دے رہا ہے جنہوں نے الیکشن میں حصہ ہی نہیں لیا، مصطفیٰ کمال خود کتنی شفافیت والے الیکشن کے ذریعے ناظم بنا تھا اس کی گواہی جماعت اسلامی بھی دے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت پر ملکی سالمیت سے کھلواڑ کرنے کا الزام لگانے والا مصطفیٰ کمال اپنے گریبان میں جھانکے، ملکی سالمیت سے کھلواڑ تو آپ نے کیا تھا پھر سیاسی لانڈری سے دھل کر نئے روپ میں سیاست کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال کو یہ جان لینا چاہیے کہ کراچی کی عوام کا وہ ریجیکٹڈ لیڈر ہے۔