راولپنڈی : ( دنیا نیوز ) افواج پاکستان کی جانب سے قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس کی جانب سے عوام کوعید کی مبارکباد دی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ عید ہمیں امن ، اتحاد، بھائی چارے اور انسانیت کیلئے بے لوث قربانی کا پیغام دیتی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پرامن ماحول میں یہ تہوار اپنے تمام شہدا اور غازیوں کے مرہون منت ہے، شہدا ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے، شہدا کی تعظیم کریں جنہوں نے مادر وطن کے لیے قربانیاں دی ہیں۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ آج شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنےکادن ہے، شہدائے وطن ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔