ریاض : (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے مکہ مکرمہ میں ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر طلحہ محمود نے حج انتظامات سے متعلق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر سینیٹر طلحہ محمود کاکہنا تھا کہ حجاج کرام کیلئے سعودی حکومت کی خدمات قابل تحسین ہے۔
وزیر مذہبی امور نے تسبیح کا ہدیہ بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو پیش کیا۔