کندھ کوٹ: (دنیا نیوز ) کچے کے علاقے میں پولیس پر مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ کردی، ایک گاڑڈ شہید جبکہ 2 ایس ایچ اوز سمیت چار اہلکار زخمی ہوگئے۔
کرم پور کے گاوں الاہی بخش بجارانی میں پولیس بجارانی قبائل کی زمین پر قبضہ ختم کروانے کے لیے پہنچی تو تیغانی قبائل کے مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے تبادلے میں گارڈ علی بحر جتوئی موقع پر شہید ہوگیا جبکہ ایس ایچ او سکندر چانڈیو، ایس ایچ او گھوڑا گھٹ عبدالحکیم جتوئی سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
شہید ہونیوالے گاڑڈ کی میت سمیت زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔