محکمہ صحت میں نیلامی کے نام پر لوٹ سیل، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں کوڑیوں کے بھاؤ فروخت

Published On 12 July,2023 04:27 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) محکمہ صحت میں نیلامی کے نام پر لوٹ سیل لگ گئی، موبائل فونز، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کر دی گئیں۔

گزشتہ ماہ ہونے والی نیلامی کی حتمی رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق نیلامی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی 23 گاڑیاں صرف 27 لاکھ روپے میں نیلام ہوئیں۔

263 موبائل فونز فی یونٹ 418 روپے کے حساب سے 1 لاکھ 10 ہزار میں نیلام کر دیئے گئے، 101 موٹرسائیکلوں کی نیلامی صرف 15 لاکھ میں طے پا گئی۔

رپورٹ کے مطابق کمیٹی ممبران کے دستخط نامکمل ہونے کے باوجود سامان بھی خریداروں کے حوالے کر دیا گیا۔