کراچی : (ویب ڈیسک ) ضلع تھر پارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا ، سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور دیگر بیماریوں کے سبب 5 بچے انتقال کر گئے.
محکمۂ صحت سندھ کے مطابق ان 5 بچوں کی اموات 24 گھنٹوں کے دوران ہوئی ہیں ، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 1 سال سے کم تھیں۔
محکمۂ صحت سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں ماہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 33 اور رواں سال 454 ہو گئی ہے۔
4 جولائی کو بھی سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 7 بچے انتقال کرگئے تھے ۔