سندھ : ڈائریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ

Published On 07 July,2023 02:47 pm

کراچی: (ویب ڈیسک ) صوبہ سندھ میں ڈائریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق ڈائریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کے باعث رواں سال 83 ہزار سے زائد افراد ڈائریا کا شکار ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سال ہیضہ کے53 کیسز سامنے آچکے ہیں لیکن سب سے زیادہ 32 ہزار 57 ڈائریا کےکیسز ضلع وسطی میں سامنے آئے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ سب سےکم 3 ہزار 952 ڈائریا کے کیسز ضلع کورنگی میں رپورٹ ہوئے، 12 ہزار 486 ڈائریا کےکیسز ضلع غربی میں رپورٹ ہوئے جبکہ 6 ہزار834 ڈائریا کے کیسز ضلع جنوبی میں سامنے آئے۔

محکمہ صحت کے مطابق 4 ہزار 535 ڈائریا کے کیسز ضلع کیماڑی میں رپورٹ ہوئے اور 8 ہزار 952 ڈائریا کیسز ضلع شرقی میں سامنے آئے ہیں ۔