کراچی: (دنیا نیوز) جی ڈی اے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگی، کئی رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کیلئے پیپلز پارٹی سے رابطے شروع کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق غوث بخش مہر، شہریار مہر اور سردار علی گوہر کی جانب سے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا گیا ہے، جی ڈی اے کے بعض رہنماؤں نے مسلم لیگ (ن) اور دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کیے ہیں، گھوٹکی، شکارپور سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا امکان ہے۔
نگراں حکومت آنے کے بعد پیپلز پارٹی میں متعدد شخصیات شمولیت اختیار کریں گی، سردار علی گوہر گھوٹکی،غوث بخش مہر، شہریار مہر شکار پور سے قومی و صوبائی اسمبلی رکن ہیں، شہریار مہر نے پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطوں کے باعث سندھ اسمبلی میں بجٹ تقریر بھی نہیں کی۔