شکارپور : دو گروپوں میں فائرنگ ، 4افراد جاں بحق

Published On 02 July,2023 03:11 pm

شکارپور: (دنیانیوز) سندھ کے ضلع شکارپور میں دوگروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں فائرنگ مویشی چوری کے دوران ہوئی، علاقے میں دونوں گروپوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، علاقہ میدان جنگ بنا ہوا ہے۔

کچے کے علاقے سے لاشیں ضروری کارروائی کے لیے مدئجی ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ علاقے  میں پولیس کی مزید نفری روانہ کردی گئی ہے ۔