چاغی : (دنیانیوز) بلوچستان کے ضلع چاغی میں غیرت کے نام پر ایک لڑکی کو قتل کردیا گیا ۔
لیویز حکام کے مطابق افسوس ناک واقعہ افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل میں پیش آیا جہاں غیرت کے نام پر ایک لڑکی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ۔
لیویز حکام کاکہنا ہے کہ مبینہ طور پر قتل میں ملوث لڑکی کے ایک بھائی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، واقعے کی تفتیش جاری ہے ۔
حکام کے مطابق لڑکی کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔