فیصل آباد: (ویب ڈیسک ) فیصل آباد میں سفاک ملزم نے بڑے بھائی اور تین سالہ بھتیجے کو قتل کردیا۔
تھانہ صدر جڑانوالہ کی حدود میں دوہرے قتل کی واردات ہوئی جس میں چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی اور تین سالہ بھتیجےکو چھری کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم قتل کے بعد فرار ہو گیا جس کی تلاش کے لئے کارروائی جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں باپ بیٹے کی لاشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔