بہاولنگر: تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، بچے سمیت 2 افراد جاں بحق

Published On 29 June,2023 03:34 pm

بہاولنگر: (دنیانیوز) پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں حاصل پور روڈ پر تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک سالہ بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

افسوس ناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو ذرائع  کے مطابق بدقسمت کار میں سوار تمام افراد  کا  تعلق ایک ہی خاندان  سے ہے ۔ 

ریسکیوذرائع  کا کہنا ہے کہ حادثے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں دو خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کاکہنا ہے کہ زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک ہے ، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔