وزیر آباد : (دنیانیوز) پنجاب کے شہر وزیرآباد کی تحصیل علی پورچٹھہ میں فائرنگ کر کے تین افرادکو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ نواحی گاؤں برج تاشہ میں پیش آیا ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری گاؤں پہنچ گئی ۔
پولیس کاکہنا ہے کہ آج ملزم حیدر سرفراز نے باپ، بیٹے اور چچا کو عید کی نماز کے بعد قتل کر دیا ، ملزم نے تینوں پر فائرنگ زمین کے تنازع پر کی ۔
پولیس کے مطابق ملزم نے 7 سال قبل اپنے والد کو بھی قتل کیا تھا۔
پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب عثمان انور نے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ، سی پی او گوجرانوالہ کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیدیا ۔