گوجرانوالہ: (دنیانیوز) پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں نہر کنارے کھڑی کار سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔
گوجرانوالہ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی عمریں تیس سے چالیس سال کے درمیان ہیں، جاں بحق ہونیوالوں میں ڈیلٹا روڈ کے رہائشی دو بھائی دانیال اور زین شامل ہیں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دو افراد کی شناخت شہریار اور آفاق کے نام سے ہوئی ہے، دونوں نجی ہاوسنگ کے رہائشی اور آپس میں کزن ہیں ۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق کار سوار نوجوان نہر کنارے بنے پارک کے سامنے کار میں ائیرکنڈیشنڈ لگا کر بیٹھے رہے ، سٹارٹ کھڑی کار میں بیٹھے افراد کو نیند آئی اور وہ سوتے میں ہی جاں بحق ہوئے ہں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر ہی موت کی حتمی وجہ کا تعین کیا جاسکے گا ۔