ظفر وال : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے شہر ظفر وال میں سڑک کے کنارے سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ظفر وال کے علاقے شیخ پور موڑ کے قریب سڑک کے کنارے سے 18 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوان کی موت سر پر چوٹ لگنے کے باعث ہوئی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔