میاں چنوں : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے شہر میاں چنوں میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق میاں چنوں کے نواحی علاقے مسلم ٹاؤن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
حکام نے مزید بتایا کہ نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔