کراچی : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی ڈاکو گرفتار

Published On 29 June,2023 04:22 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے تھانے شرافی گوٹھ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں ڈاکو گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزم کے قبضے سے دو نائن ایم ایم پستول اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد ہوا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔