ملتان: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، دو گرفتار

Published On 27 June,2023 10:43 pm

ملتان: (دنیا نیوز) مخدوم رشید علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کرلیاگیا۔

ذرائع کے ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں مطابق ڈولفن فورس نے ڈاکوؤں کو ناکے پر روکنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔

اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔