لاہور : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک

Published On 27 June,2023 05:40 am

لاہور : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

لاہور پولیس کے مطابق مانگا منڈی کے قریب ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس نے بتایا کہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے جن کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔