فیصل آباد: (دنیا نیوز) مدن پورہ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ ہوئی جس کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈولفن اہلکاروں نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا، گرفتار زخمی ڈاکوؤں کی شناخت جواد اور عمیر کے نام سے ہوئی ہے۔