جھنگ: (دنیا نیوز) یونان کشتی حادثہ کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سکیورٹی فورسز ملک بھر میں آپریشن کر رہی ہیں جس کے تحت جھنگ سے مبینہ طور پر مطلوب انسانی سمگلر کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق یونان کشتی حادثہ میں مبینہ طور پر ملوث یوسف نامی شخص کو ایف آئی اے کی ٹیم نے شورکوٹ کینٹ سے گرفتار کیا، گرفتار شخص شورکوٹ کینٹ کے نواحی علاقے کا رہائشی ہے۔
ایف آئی اے ٹیم نے ملزم کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، انسانی سمگلر کی گرفتاری میں مقامی پولیس نے بھی ایف آئی اے ٹیم معاونت کی۔