کراچی: (دنیا نیوز) عائشہ ٹک ٹاکر کیس میں پولیس نے پک اینڈ ڈراپ سہولت دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی اسد رضا کے مطابق مرکزی ملزم کیس سامنے آنے سے پہلے ہی لندن فرار ہو گیا، کیس کا ہمیں صبح پتہ چلا شام میں ملزم لندن جا چکا تھا، مرکزی ملزم پنکی سمیت دیگر ملزمان فرار ہیں۔
اسد رضا نے بتایا کہ ایپ کے ذریعے بنگلہ بک کرایا گیا تھا، لندن فرار ہونے والے ملزم نے غیراخلاقی محفل کا انعقاد کیا تھا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس اداروں سے مدد مانگی ہے۔