کراچی : چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

Published On 28 June,2023 10:16 am

کراچی: (دنیانیوز) کراچی کلفٹن ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث 2انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار کرلیے ۔

ایس پی کلفٹن پولیس کے مطابق ملزمان 16 سال سے ڈیفنس کلفٹن کے گھروں میں چوریاں کرنےمیں ملوث ہیں، ملزمان میں اچھو گینگ کاسرغنہ اشرف عرف اچھو اورآصف شامل ہیں ، ملزمان کےقبضےسےبھاری رقم،لاکھوں کی جیولری ودیگرسامان برآمد کرلیا گیا ۔

ایس پی کلفٹن کاکہنا ہے کہ ملزمان کےقبضے  سےچوری میں استعمال کیے گئےاوزار بھی برآمد ہوئے ہیں ، چوروں کا گینگ3 ملزمان پرمشتمل تھا جس میں سے ایک ملزم پہلےہی جیل میں ہے۔

پولیس کے مطابق  گرفتار ملزمان ساحل کےعلاقے میں گھر سے100 تولے سے زائد سونالوٹ کرفرارتھے،ملزمان نے کلفٹن میں بھی ایک کروڑ روپےسےزائدکی واردات کی تھی۔

ایس پی کلفٹن کے مطابق ملزمان نے درخشاں،گزری، ساحل ڈیفنس اور کلفٹن میں درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ، گرفتار ملزمان سےتفتیش جاری ہے جس میں مزیداہم انکشافات متوقع ہیں۔