فرانس : (ویب ڈیسک ) پیرس میں فرانسیسی پولیس نے کار میں سوار نوجوان کو سینے میں گولی مار دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مرنے والے 17 سالہ فرانسیسی الجزائری نوجوان کی شناخت نائل کے نام سے ہوئی ہے۔
اس حوالے سے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نوجوان کرائے کی گاڑی چلا رہا تھا اور اس کو پولیس نے بلااشتعال گولی ماری ہے۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ نوجوان ڈرائیور نے انہیں کچلنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی نوجوان کو گولی مارنے کی ویڈیو سامنے آ گئی جس سے پولیس کی مؤقف بدلنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔
پیرس میں نوجوان کے قتل کے بعد مشتعل افراد نے پولیس اسٹیشن کے باہر مظاہرہ کیا اور اس دوران کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے مظاہروں میں ملوث 9افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے ۔