چمن : ( دنیا نیوز ) بلوچستان کے ضلع چمن کی سب جیل سے سنگین جرائم میں ملوث متعدد قیدی فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق قیدیوں کو صبح عید کی نماز کے لئے نکالا تو انہوں نے اہلکاروں پر حملہ کر دیا ، اس دوران پولیس اور قیدیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک قیدی ہلاک ، ایک زخمی ہوا جبکہ قیدیوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار بھی زخمی ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ فرار ہونے والے قیدیوں کی گرفتاری کے لئے پولیس اور لیویز کا سرچ آپریشن جاری ہے، فرار قیدیوں میں سنگین جرائم میں ملوث قیدی شامل ہیں۔