رحیم یار خان: (دنیا نیوز) با اثر افراد نے تعلقات کے شبہ پر اپنی عدالت لگا سبزی فروش کو بدترین تشدد کا نشانہ ڈالا، ملزمان شہری کا منہ کالا کر کے اسے گلیوں میں گھماتے رہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ رحیم یار خان کے نواحی علاقے چک نمبر 123 (پی) میں پیش آیا جہاں با اثر افراد نے پنچایت کے بعد نوجوان پر اپنی عدالت لگا لی، با اثر ملزمان پنچائیت کے بعد ڈیرے پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کا منہ کالا کرکے علاقے میں گھمایا۔
نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے اور منہ کالا کرکے چکر لگوانے کی فوٹیج سامنے آنے پر پولیس بھی ایکشن میں آ گئی، پولیس نے نوجوان پر تشدد اور انسانیت سوز سلوک کرنے والے 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے 3 کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔